پرفارمنس کے دوران جینیفر لوپیز پر کیڑا رینگنے کی ویڈیو وائرل
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کے گردن پر کیڑے کے چڑھنے اور رینگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
امریکی میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق 56 سالہ اداکارہ و گلوکارہ اس وقت اپنے میوزک ٹوئر پر ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے قازقستان میں بھی ایک کنسرٹ کیا۔
جینیفر لوپیز نے قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں بھی ایک کنسرٹ کیا، جس دوران ان کے ساتھ ایک نامناسب واقعہ پیش آیا۔
لائیو کنسرٹ کے دوران گلوکارہ کی گردن پر ایک کیڑا رینگتے ہوئے پہنچا اور حیران کن طور پر گلوکارہ کا اس بات کا علم نہیں ہوا۔
اداکارہ و گلوکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کیڑا جینیفر لوپیز کے پیٹ سے سینے سے ہوتا ہوا، ان کی گردن کی جانب بڑھتا ہے۔
اداکارہ کے سینے تک کیڑے کے پہنچنے کے بعد کنسرٹ میں موجود شائقین نے کیڑے کو دیکھ لیا اور وہ گلوکارہ کو آوازیں دیتے رہے لیکن جینیفر لوپیز شائقین کی آوازوں کو سمجھ نہ پائیں۔
وائرل ویڈیو میں شائقین کی جانب سے جینیفر لوپیز کو تیز آواز میں سینے پر رینگتے کیڑے کو ہٹانے کی آوازوں کو سنا جا سکتا ہے لیکن گلوکارہ اپنی پرفارمنس میں محو نظر آتی ہیں۔
جینیفر لوپیز کو کیڑے کی موجودگی کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب کیڑا ان کی گردن تک پہنچ جاتا ہے اور گلوکارہ کو ’گد گدی‘ محسوس ہوتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ نے گد گدی محسوس کرتے ہوئے کیڑے کو ہاتھ سے پکڑ کر دور پھینکا اور انہوں نے اپنی بازو کو اس طرح پھیلایا، جیسے وہ رقص کر رہی ہوں۔
Wow! She handled herself very well, I would’ve died 😭😂 #cricket #jlo #jenniferlopez
گلوکارہ کی جانب سے کیڑے کو پھینکنے کے بعد شائقین نے خوشی سے نعرے لگائے تو جینیفر لوپیز کو احساس ہوا کہ شائقین انہیں کس چیز سے خبردار کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
جینیفر لوپیز کی جانب سے کیڑے کو دور پھینکنے کے بعد شائقین کی خوشی پر گلوکارہ نے ان سے اظہار محبت بھی کیا۔











لائیو ٹی وی