• KHI: Sunny 17.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Sunny 17.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

انٹیل کے سربراہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرکے انہیں رضامند کرنے کا امکان

شائع August 11, 2025
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبے کے بعد کمپیوٹر اور موبائلز سمیت دیگر اسمارٹ آلات کے لیے چِپ بنانے والی کمپنی ’انٹیل‘ کے سربراہ لیپ بُو تان صدر سے ملاقات کرکے انہیں رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لیپ بُو تان کا جلد وائٹ ہاؤس کا دورہ متوقع ہے، جہاں وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرکے ان کے خدشات دور کریں گے۔

انٹیل کے سی ای او ڈونلڈ ٹرمپ سے تفصیلی بات چیت کرکے اپنے ذاتی و پیشہ ورانہ پس منظر کی وضاحت پیش کریں گے۔

خبر رساں ادارے نے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران انٹیل اور امریکی حکومت کے درمیان تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تان اپنی امریکی وابستگی اور انٹیل کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دے کر صدر ٹرمپ کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیپ بُو تان کو ’ہائیلی کنفلکٹڈ‘ شخص قرار دیتے ہوئے ان کے فوری طور استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ مطالبہ چین سے ان کے تعلقات اور انٹیل کی کمزور کارکردگی کے تناظر میں سامنے آیا جو سرمایہ کاروں میں بحث کا باعث بنا، یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے، جس میں کسی امریکی صدر نے کسی بڑی کمپنی کے سی ای او کو براہ راست ہٹانے کا مطالبہ کیا ہو۔

اس سے قبل رائٹرز نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ تان بوُ نے چین کی کئی ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اور چپ بنانے والی کمپنیوں میں کم از کم 20 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جن میں سے کچھ کمپنیاں چین کی فوج سے منسلک تھیں۔

تان بُو ملائیشیا میں پیدا ہوئے اور اب امریکی شہری ہیں، 2008 سے دسمبر 2021 تک وہ کیڈنس ڈیزائن (CDNS.O) کے سی ای او بھی رہے، جہاں ان کے دور میں اس کمپنی نے ایک چینی فوجی یونیورسٹی کو چپ ڈیزائن سافٹ ویئر فروخت کیا، جو جوہری دھماکوں کے تجربات میں ملوث سمجھی جاتی ہے۔

گزشتہ ماہ کیڈنس نے امریکی الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے 14 کروڑ ڈالر سے زائد جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی بھھی ظاہر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025