ایک بار پھر حسن رحیم کی مبینہ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل
ایک بار پھر گلوکار حسن رحیم کی مبینہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، تاہم متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ گلوکار نے شادی کرلی۔
اپریل 2025 میں حسن رحیم نے دلہا بنے روپ میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی ہونے کی بات کی تھی۔
گلوکار نے دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پبلیکشنز کو اپیل کی تھی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔
بعد ازاں گلوکار نے اپنا نیا گانا ریلیز کیا، جس کے بعد انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے حقیقی شادی نہیں کی، انہوں نے گانے میں اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
اب ایک بار پھر دلہا بنے حسن رحیم کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں انہیں دلہن کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیوز میں حسن رحیم کو سفید رنگ کے روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دلہن بھی روایتی سفید عروسی لباس میں دکھائی دیتی ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دلہا دلہن کے قریب آتش بازی اور دوسرے لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
حسن رحیم کی دلہا بنے اور ان کی مبینہ دلہن کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں، جس کے بعد متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز نے گلوکار کی شادی کا دعویٰ کیا۔
زیادہ تر شوبز سوشل میڈیا پیجز نے اپنے نامعلوم ذرائع سے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی اور ان کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور مہمانوں نے شرکت کی۔
اگرچہ ان کی مبینہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، تاہم انہوں نے خود اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی، نہ ہی انہوں نے افواہوں پر کوئی وضاحت پیش کی۔
گلوکار کی مبینہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ایک بار پھر شک کیا کہ حسن رحیم دوبارہ بھی مذاق کر رہے ہوں گے، انہوں نے حقیقی طور پر شادی نہیں کی ہوگی۔











لائیو ٹی وی