لڑاکا مرغی، جیا بچن کے سیلفی واقعے پر کنگنا رناوت کا ردعمل

شائع August 13, 2025
—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

بھارتی اداکارہ اور رکنِ پارلیمان کنگنا رناوت نے سینئر اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن کے سیلفی واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’لڑاکا مرغی‘ قرار دیا۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر جیا بچن کی ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے نئی دہلی میں کونسٹیٹیوشن کلب کے باہر ایک شخص جیا بچن کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے، جس پر اداکارہ غصے میں اس شخص کو پیچھے دھکیل دیتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے دھکا دینے کے بعد وہ شخص پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا، تاہم اس دوران اس نے جیا بچن سے معذرت بھی کی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر جیا بچن کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ لوگ ان کی بکواس اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں، جیا بچن سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، مراعات یافتہ اور شرمندگی کی علامت خاتون ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ سماج وادی پارٹی کی ٹوپی مرغے کی کلغی لگتی ہے اور جیا بچن لڑاکا مرغی کی طرح لگتی ہیں، یہ سب کچھ انتہائی شرمناک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025