چہلم پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات
وفاقی حکومت نے چہلم امام حسین کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کر دیا، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نےبھی چہلم کی سیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔
پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی چہلم میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، فوج اورسول آرمڈ فورسز چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کےساتھ سیکیورٹی کےفرائض سر انجام دیں گی۔











لائیو ٹی وی