صنم سعید ٹام بوائے جیسی ہیں، لڑکی کے بجائے لڑکا زیادہ لگتی ہیں، پروین اکبر

شائع August 13, 2025
—ریویو پی کے
—ریویو پی کے

سینئر اداکارہ پروین اکبر نے اداکارہ صنم سعید کی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹام بوائے جیسی ہیں اور لڑکی کے بجائے لڑکا زیادہ لگتی ہیں۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ پروین اکبر نے متھیرا کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ اب چینلز بہت زیادہ ہوگئے ہیں، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ چینلز کی تعداد کے حساب سے اتنے اچھے ڈرامے نہیں بن رہے، دو تین ڈرامے کامیاب ہوجاتے ہیں، جو چینلز کی تعداد کے سامنے کچھ معنی نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے دور کے اداکار زیادہ ملنسار ہوتے تھے اور سینئرز کی عزت بھی کرتے تھے، لیکن آج کے اداکاروں کا رویہ ٹیم ممبرز کے ساتھ بالکل بھی اچھا نہیں ہوتا اور وہ سیٹ پر ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے سامنے والے کو جانتے ہی نہ ہوں۔

اداکارہ کے مطابق بعض اداکار ایسے بھی ہیں جو جب مشہور ہوجاتے ہیں، تو وہ پھر ایسے برتاؤ کرنے لگتے ہیں جیسے دیگر اداکاروں کو جانتے ہی نہ ہوں۔

پروین اکبر نے کہا کہ آج کل کے اداکاروں کو اپنے لیے الگ کمرا چاہیے ہوتا ہے اور وہ ساتھ بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتے۔

صنم سعید کے بارے میں اداکارہ نے کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں، لیکن ناجانے کیوں وہ انہیں لڑکی کے بجائے لڑکا زیادہ لگتی ہیں۔

ان کے مطابق صنم سعید کی شخصیت میں ٹام بوائے کی جھلک آتی ہے۔

صنم سعید کے بھارتی پروجیکٹ ’برزخ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں، اس لیے انہیں پیسوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے کہانی اور کردار پر توجہ دینی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025