پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے پیغام جاری کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو جاری کئی گئی جس میں قومی ٹی20 اور ون ڈے کپتان کے علاوہ سابق کپتان بابراعظم نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔
قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان سلمان علی آغا نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس آزادی کو اچھی طرح منائیں اور اپنے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کو خاص طور پر یاد رکھیں کہ اس دن ہمیں ایک آزاد وطن ملا اور ہماری پہچان بھی اسی دن سے ہوتی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میری طرف سے آپ سب کو جشن آزادی بہت مبارک ہو۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی اردو میں پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو۔
ویڈیو پیغام میں حسن علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسین طلعت، عبداللہ شفیق، محمد حارث، ابرار احمد، صفیان مقیم اور حسن نواز کی جانب سے بھی قوم کو آزادی کی مبارکباد دی گئی۔
علاوہ ازیں، یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پی سی بی کے اسٹاف اور ان کی فیمیلز نے شرکت کی۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں پی سی بی کے چیف آپریٹگ آفیسر سمیر احمد سید نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔












لائیو ٹی وی