ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں پاکستان شاہینز کی پہلی فتح، بنگلہ دیش کو 79 رنز سے شکست
پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 79 رنز سے شکسشت دےکر ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
آسٹریلیا میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 227 رنز اسکور کیے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے خواجہ نافع نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 اور یاسر خان نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جب کہ عبدالصمد نے 56 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش اے ٹیم 17ویں اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے فیصل اکرم اور سعد مسعود نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
ایونٹ میں پاکستان شاہینز اپنا دوسرا میچ ہفتے کو پرتھ اسکارچر اکیڈمی کے خلاف کھیلے گی۔












لائیو ٹی وی