سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کانسٹیبلز کی بھرتیوں کے تنازع پر فریقین سے جواب طلب کرلیا

شائع August 18, 2025
عدالت عالیہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی کو 2 ستمبر تک تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے — فوٹو: سندھ پولیس/ فیس بک
عدالت عالیہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی کو 2 ستمبر تک تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے — فوٹو: سندھ پولیس/ فیس بک

سندھ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں میں انٹرویو میں ناکام قرار دیے گئے امیدواروں نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا، عدالت نے فریقین سے بھرتیوں کے تنازع سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں میں ناکام قرار دیے گئے امیدواروں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے خلاف میرٹ بھرتیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔

ناکام قرار دیے گئے امیدواروں کے وکیل نے دوران سماعت مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں نے تحریری امتحان میں 83 نمبر تک حاصل کیے، اچھے نمبر حاصل کرنے کے باوجود درخواست گزاروں کو انٹرویو میں ناکام قرار دے دیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سیاسی بنیادوں پر تحریری امتحان میں 44 نمبر حاصل کرنے والوں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزاروں کی گزارشات کا جائزہ لیا جائے۔

عدالت نے فریقین سے 2 ستمبر تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025