لکی مروت: پولیس سے مقابلے میں گاڑیاں لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکو ہلاک

شائع August 18, 2025
— فائل فوٹو : اے ایف پی
— فائل فوٹو : اے ایف پی

لکی مروت میں پولیس سے مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں نجی اسکول کے پرنسپل کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لکی مروت میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا، گاڑیوں کو لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 35 منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔

ادھر جنوبی وزیرستان میں نجی اسکول کے پرنسپل کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے شورش زدہ اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوچ عناصر کی بیخ کنی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025