• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

عمران عباس فلموں کے لیے موزوں نہیں، مرد جیسے نہیں دکھائی دیتے، ببرک شاہ

شائع August 19, 2025
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار اور موسیقار ببرک شاہ نے عمران عباس کے فلمی کیریئر کے بارے میں موقف ظاہر کردیا۔

ببرک شاہ نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام ’سنو تو سہی‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مشہور اداکاروں کے فلمی کیریئر کے حوالے سے اپنی رائے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران عباس فلموں کے لیے بالکل موزوں نہیں ہیں، وہ ہیرو نہیں لگتے اور مرد جیسے بھی نہیں دکھائی دیتے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ علی عباسی ایسے اداکار ہیں جو فلموں میں کام کر سکتے ہیں، جب کہ احسن خان اور فیصل قریشی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیلی ویژن کے لیے اچھے ہیں لیکن فلموں کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

فواد خان کے بارے میں ببرک شاہ نے کہا کہ وہ بہت زیادہ اوور ریٹڈ ہیں اور اتنے باصلاحیت بھی نہیں ہیں، لوگ ان سے زبردستی کام لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ طارق عزیز کی طرح اچھے میزبان تو ہو سکتے ہیں، لیکن ان کی اداکاری کی رینج محدود ہے۔

ان کے مطابق فہد مصطفیٰ فلموں کے لیے بالکل موزوں نہیں ہیں اور وہ ٹی وی کے بھی اتنے اچھے اداکار نہیں ہیں۔

بعد ازاں ببرک شاہ نے اپنے بارے میں کہا کہ وہ فلموں کے لیے بالکل موزوں ہیں اور نہ صرف پاکستانی بلکہ ہولی وڈ فلموں میں بھی کام کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025