• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

بشریٰ انصاری سے متعلق نامناسب بات کہنے پر روبی انعم کو تنقید کا سامنا

شائع August 19, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسٹیج اداکارہ و رقاصہ روبی انعم کو اداکارہ بشریٰ انصاری سے متعلق کہی بات پر شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

روبی انعم نے چند دن قبل ایک پوڈکاسٹ میں بشریٰ انصاری سے متعلق نامناسب بات کہی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پوڈکاسٹ میں میزبان کی جانب سے مہوش حیات، سجل علی، ہانیہ عامر، بشریٰ انصاری اور اسما عباس سمیت کئی خواتین فنکاروں کے بارے میں تبصرہ کرنے کی ضد پر روبی انعم نے بشریٰ انصاری سے متعلق قدرے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔

انہون نے کہا تھا کہ بشریٰ انصاری ان کی پسندیدہ ہیں، وہ انہیں بہت پسند کرتی ہیں لیکن اگر وہ یہ کہیں تو یہ جھوٹ نہیں ہوگا کہ اس عمر میں انہیں آرام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بشریٰ کے ولاگز ان پر سوٹ نہیں کرتے اور انہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے کہ وہ اس عمر میں کام کر رہی ہیں، کیونکہ وہ ہماری ماؤں سے بھی بڑی ہیں۔

ان کے ان ریمارکس پر فوری طور پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

اداکارہ ژالے سرحدی نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ روبی انعم کا رویہ انتہائی نامناسب، دخل اندازی، بدتمیزی اور توہین آمیز ہے، ایسی شخصیات غیر ضروری رائے کیوں دیتی ہیں؟ وائرل ہونے کے لیے؟ یہ شرمناک ہے۔

ممیا شاجعفر نے لکھا کہ یہ دل توڑنے والی بات ہے کہ خواتین ہمیشہ دوسری خواتین کو نیچا دکھاتی ہیں۔

غنا علی نے مختصرا لکھا کہ انہوں نے روبی انعم کو انتہائی بدتمیز پایا، بس!

مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی ویڈیو میں ردعمل دیا، جس میں انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا کہ روبی انعم کے تبصرے نہایت نازیبا تھے، یہ بشریٰ انصاری کا اپنا فیصلہ ہے کہ وہ اس عمر میں اداکاری اور وی لاگنگ کر رہی ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ بشریٰ انصاری نے خود کو بہت اچھا مینٹین کیا ہےلیکن ایسی زبان استعمال کرنا اور پھر کہنا کہ آپ انہیں پسند کرتی ہیں، یہ ٹھیک نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025