کراچی: ملیر میں پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 جھلس کر زخمی

شائع August 19, 2025
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے ریسکیو ٹیم کو بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔
—فوٹو: ایکس
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے ریسکیو ٹیم کو بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ —فوٹو: ایکس

کراچی کے علاقے ملیر میں پیٹرول پمپ پر آگ بھڑکنے کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق جب کہ 2 دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان الحق حسیب خان نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ سے لگنے کا شبہ ہے، آگ لگنے کا واقعہ منگل کی سہ پہر تقریباً 3 بج کر 48 منٹ پر ملیر 15 کے پیٹرول پمپ پر پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جب کہ 2 دیگر کی حالت تشویش ناک ہے۔

حسان الحق کے مطابق ریسکیو 1122 کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی فائر اسٹیشن سے کے ایم سی کی فائر بریگیڈ گاڑیاں روانہ کیں، 4 فائر ٹینڈر تاحال آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرول پمپ کے عملے اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے ریسکیو ٹیم کو بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025