چین 3 ستمبر کو مقامی طور پر تیار کردہ جدید فوجی ساز و سامان کی پہلی بار نمائش کرے گا
چین آئندہ ماہ 3 ستمبر کی پریڈ میں ملکی طور پر تیار کردہ نئے فوجی ساز و سامان کو پیش کرے گا، جو ’جدید جنگ میں فتح حاصل کرنے کی طاقتور صلاحیت‘ کا مظہر ہوگا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کی 80 سال مکمل ہونے پر صدر شی جن پنگ بیجنگ کے تیانانمن اسکوائر میں فوجی پریڈ کا معائنہ کریں گے، جب کہ ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن اور دیگر عالمی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
لاکھوں چینی لوگ 1930 اور 40 کی دہائیوں میں جاپان کی سامراجی فوج کے ساتھ طویل جنگ کے دوران مارے گئے تھے، یہ لڑائی بعد میں 1941 میں ٹوکیو کے پرل ہاربر پر حملے کے بعد عالمی جنگ کا حصہ بن گئی تھی۔
حکمران کمیونسٹ پارٹی نے حالیہ برسوں میں اپنی جنگی مزاحمت کی یاد میں کئی بڑی تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔
فوجی کمیشن کے اہلکار میجر جنرل وو زے کے نے کہا کہ 3 ستمبر کو چین کی فوج اپنا جدید ترین ساز و سامان پیش کرے گی، جو جدید جنگ کے ارتقا کی عکاسی‘ کرے گا۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جتنے بھی ہتھیار اور ساز و سامان اس پریڈ میں شامل ہوں گے، وہ تمام ملکی طور پر تیار کردہ، فی الحال فعال مرکزی جنگی نظاموں میں سے منتخب کیے گئے ہیں، جن میں ایک بڑی تعداد پہلی بار سامنے آنے والا نیا ساز و سامان ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں اسٹریٹیجک ہیوی ہتھیار، ہائپرسانک درستگی والے نظام، اور بغیر پائلٹ آلات شامل ہوں گے، جو پہلی بار عوامی سطح پر دکھائے جائیں گے۔
وو نے کہا کہ یہ پریڈ تقریباً 70 منٹ تک جاری رہے گی اور ’پوری طرح دکھائے گی کہ ہماری فوج جدید جنگ میں فتح حاصل کرنے کی طاقتور صلاحیت رکھتی ہے‘۔
اس میں زمینی فوجوں کی مارچ پاسٹ، بکتر بند کالم، فضائی دستے اور دیگر ہائی ٹیک جنگی آلات بھی شامل ہوں گے۔
کریملن نے تصدیق کی ہے کہ پیوٹن شرکت کریں گے، اور چینی حکام نے کہا کہ دیگر عالمی رہنماؤں کے بھی منظر دیکھنے کی توقع ہے۔
چین نے مارچ میں اپنے دفاعی اخراجات 2025 کے لیے 7.2 فیصد بڑھا دیے تھے۔
یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بیجنگ کی مسلح افواج تیزی سے جدیدیت کی طرف بڑھ رہی ہیں اور امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک مقابلے کو گہرا کرنے پر نگاہ رکھتی ہیں۔
چین کے پاس دنیا کا دوسرا سب سے بڑا فوجی بجٹ ہے، لیکن وہ اپنے بنیادی اسٹریٹجک حریف امریکا سے کافی پیچھے ہے۔











لائیو ٹی وی