• KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.4°C

یہ وینس ہے، پاکستان نہیں، 4 گھنٹے بارش میں محصور رہنے کے بعد ندا یاسر کا طنز

شائع August 20, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گزشتہ روز ہونے والی بارش میں جہاں کئی لوگ متاثر ہوئے، وہیں اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر اپنے بچوں کو اسکول سے لاتے ہوئے چار گھنٹے تک بارش کے پانی میں محصور رہیں۔

منگل کو کراچی میں ہونے والی شدید بارش کے باعث شہر کے بیشتر حصوں میں شہری سیلاب آگیا جس کے باعث زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

بارش کے نتیجے میں حادثات اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے، جب کہ ماہرینِ موسمیات نے 22 اگست تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

شہر کی کئی اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی تھیں، جس کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آئیں، متعدد شہری اپنی گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر پیدل گھر گئے جب کہ بعض اپنے گھروں تک نہیں پہنچ سکے۔

ندا یاسر نے بھی اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں پانی میں ڈوبی سڑکیں اور ٹریفک میں پھنسی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ انہیں بچوں کو اسکول سے لانے میں چار گھنٹے لگے۔

ندا یاسر نے انتظامیہ کے ناقص نکاسیِ آب کے نظام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اوکے بھائی یہ وینس ہے اور ہم وینس میں رہ رہے ہیں، پاکستان میں نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025