• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

دنیا بھر میں مقبول جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

شائع August 21, 2025
—فوٹو:
—فوٹو:

دنیا بھر میں مقبول جج فرینک کیپریو طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پراویڈنس کی میونسپل کورٹ کے سابق جج فرینک کیپریو، جو اپنی شفقت، ہمدردی اور نرم مزاج فیصلوں کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہوئے، طویل علالت کے بعد بدھ کی شب 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جج کیپریو ’کاٹ اِن پراویڈنس‘ کے نام سے شو کے میزبان بھی تھے، ہلکے پھلکے انداز میں لوگوں سے بات چیت اور اُن کی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کی وجہ سے اس شو کو دنیا بھر میں شہرت ملی، اس شو کی وائرل ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر ایک ارب سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

سی این این کے مطابق کیپریو اپنی عدالت کو ایک ایسی جگہ قرار دیتے تھے جہاں لوگوں اور مقدمات کو شفقت اور ہمدردی کے ساتھ سنا جاتا تھا۔

ان کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا گیا کہ جج کیپریو نے عدالت اور اس سے باہر لاکھوں افراد کی زندگیاں متاثر کیں، اُن کی گرمجوشی، مزاح اور مہربانی ہر اُس شخص کے دل میں نقش ہو گئی جو ان سے واقف ہوا۔

پوسٹ کے مطابق اُن کی یاد میں ہمیں بھی چاہیے کہ دنیا کو ہمدردی سے تھوڑا سا زیادہ بھرپور بنائیں، بالکل ویسا ہی جیسے وہ ہر روز ہمدردی کا مظاہرہ کرتے تھے۔

یوٹیوب پر شیئر کیے گئے کلپس میں اکثر دیکھا گیا کہ کیپریو اپنی عدالت میں آنے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے تھے۔

انہوں نے اپنی شہرت کو عدالتی نظام میں عدم مساوات جیسے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بھی استعمال کیا۔

2019 میں جب ان کی ایک پاکستانی طالبعلم سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی تو انہوں نے کئی لوگوں کے دل جیت لیے، کیپریو نے احمد سلمان نامی امیگرنٹ طالبعلم کے تین پارکنگ ٹکٹس معاف کر دیے تھے۔

ایک ویڈیو بیان میں جج کیپریو کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد کو دو سال قبل لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپ سب کی محبت اور سپورٹ تھی جس نے ان کے حوصلے بلند کیے اور ان کے دل کو تقویت دی کہ وہ اپنی بیماری سے ایک سال اور چھ ماہ زیادہ زندہ رہ سکے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025