بوائے فرینڈ سے متعلق سوال پر ہانیہ عامر کا دلچسپ جواب وائرل
اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے ایک مرد دوست کے ساتھ تصویر شیئر کی تو ایک مداح نے انہیں اداکارہ کا نیا بوائے فرینڈ قرار دیا، جس پر اداکارہ کا دیا گیا دلچسپ جواب وائرل ہوگیا۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، جس میں سے ایک تصویر میں وہ اپنے مرد دوست کے ساتھ خوش دکھائی دیتی ہیں۔
مذکورہ تصویر میں ہانیہ عامر مرد دوست کے کندھے پر موجود ہیں اور دونوں مسکراتے دکھائی دیتے ہیں۔
اداکارہ کی مذکورہ تصویر وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے، بعض افراد نے گلوکار عاصم اظہر سے متعلق بھی کمنٹس کیے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کیے کہ ہانیہ عامر کی مذکورہ تصویر دیکھنے کے بعد عاصم اظہر کونے میں بیٹھ کر رو رہے ہوں گے۔
زیادہ تر مداحوں اور شوبز شخصیات نے اداکارہ کی خوبصورتی اور موج مستی کی تعریفیں کیں جب کہ بعض افراد نے اداکارہ کو طعنے دیے کہ وہ شاید پیدا ہی موج مستیاں کرنے کے لیے ہوئی ہیں۔
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ پر کمنٹس کرنے والے بعض افراد کو جوابات بھی دیے اور ان کے دلچسپ جوابات وائرل ہوگئے۔
موج مستی کے لیے پیدا ہونے کا طعنہ دینے والے مداح کے کمنٹ پر اداکارہ نے خوبصورت جواب دیا کہ یہ کتنی اچھی اور پیاری بات ہے۔
ایک مداح خاتون نے ہانیہ عامر کی مرد دوست کے ساتھ تصویر پر سوالیہ کمنٹ کیا کہ کیا وہ اداکارہ کا نیا بوائے فرینڈ ہے؟
خاتون مداح کے جواب پر اداکارہ نے اظہار ناراضگی کرنے کے بجائے انہیں پیار بھرا جواب دیا اور اداکارہ کا جواب وائرل ہوگیا۔
بوائے فرینڈ سے متعلق سوال پر ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ’ہاں‘ ان کا اور کوئی کام ہی نہیں۔











لائیو ٹی وی