برطانوی وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصان پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اور عوام بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی حکومت اور عوام کے دکھ میں شریک ہیں اور مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت اور عوام حالیہ قدرتی آفت کے باعث ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ میں شریک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد خاندان بھی اس صورتحال پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور اس کڑے وقت میں برطانوی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت برطانیہ نے فوری طور پر پاکستان کی مدد فراہم کی ہے اور تعمیر نو کے اقدامات میں پاکستان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔












لائیو ٹی وی