• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

محمد عامر ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے

شائع August 21, 2025
— فوٹو: ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز/ایکس
— فوٹو: ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز/ایکس

سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لیں۔

ڈان نیوز کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 400 وکٹوں کا ہندسہ کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے عبور کیا، محمد عامر، وہاب ریاض کے بعد یہ سنگ میل حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔

محمد عامر نے 2009 میں پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا، انہوں نے 36 ٹیسٹ میچز میں 119 وکٹیں، 60 ون ڈے میچز میں 81 وکٹیں اور 62 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 71 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر نے گزشتہ برس دسمبر میں انٹرنشینل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025