• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام معطل

شائع August 22, 2025
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کے لاکھوں فالوورز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو معطل کردیا گیا، جس کے بعد ان کے مداح پریشان دکھائی دیے۔

طلحہ احمد کا تعلق سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے ہے اور انہیں سادہ ویڈیوز کی وجہ سے کافی شہرت حاصل رہی ہے۔

طلحہ احمد تھیلیسمیا کے مریض بھی ہیں اور انہوں نے جولائی 2024 میں بیماری کے باوجود سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کاری کا شروع کیا، تاہم 2025 کے آغاز میں انہوں نے اس میں زیادہ دلچسپی لینا شروع کی۔

آسان اور سبق آموز مواد تیار کرنے کی وجہ سے طلحہ احمد جلد سوشل میڈیا پر مقبول ہوئے اور انہیں فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں افراد نے فالو کرلیا۔

انسٹاگرام پر ان کے پانچ لاکھ سے زائد فالوورز تھے اور وہ مذکورہ پلیٹ فارم سمیت کسی بھی پلیٹ فارم پر کوئی قابل اعتراض مواد شیئر نہیں کرتے تھے۔

طلحہ احمد نے 21 اگست کو بتایا کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو معطل کردیا گیا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے نئے عزم کے ساتھ دوبارہ پلیٹ فارم پر آنے کا عندیہ دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ معطلی سے متعلق اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں پلیٹ فارم کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے اور وہ اسے استعمال نہیں کر سکیں گے۔

انہیں انسٹاگرام کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کا اکاؤنٹ پلیٹ فارم کے رولز کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا، تاہم رولز کی خلاف ورزی کی وضاحت نہیں کی گئی۔

ممکنہ طور پر انسٹاگرام نے طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان کے کم عمر ہونے کی وجہ سے معطل کیا ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

طلحہ احمد کی عمر 16 سال تک ہے اور اس عمر کے افراد کے اکاؤنٹس کو محدود فیچرز تک رسائی ہوتی ہے، تاہم کم عمر افراد کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025