جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی
جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔
میکے آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کے لنگی نگیدی کی 42 رنز کے عوض 5 وکٹیں، میتھیو بریٹزکے اور ٹرسٹن اسٹبز کی نصف سنچریوں کی بدولت میزبان ٹیم کو بآسانی شکست دی، جنوبی افریقہ کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی پوری ٹیم 193 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے277 رنز اسکور بورڈ پر ترتیب دیئے، میتھیو بریٹزکے 88 اور ٹرسٹن اسٹبز 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے63 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، مارنوس لبوشین اور نیتھن ایلس نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اپ ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی، 38 رنز پر میزبان ٹیم کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
جوش انگلس نے 87 رنز بنا کر پروٹیز باؤلرز کیخلاف بھرپور مزاحمت کی تاہم دیگر بیٹرز وقتا فوقتا آؤٹ ہو کر میدان سے باہر جاتے رہے،فاسٹ باؤلر لنگی نگیدی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم 193 رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔
ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔











لائیو ٹی وی