• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

آج بھی خاندان والے مجھے بطور اداکارہ تسلیم نہیں کرتے، شائستہ جبین

شائع August 23, 2025

سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں، نہ مستقبل میں کوئی ان کے خاندان کا فرد اس انڈسٹری کا حصہ بنے گا اور نہ ہی آج تک خاندان انہیں بطور اداکارہ تسلیم کرتا ہے۔

شائستہ جبین نے حال ہی میں ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

ان کے مطابق ان کے والد ان کے بچپن میں ہی انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد گھر کا بڑا فرد ہونے کے ناطے ان پر ذمہ داریاں عائد ہوئیں اور وہ ان ہی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مصروف رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زمانہ طالب علمی میں کالج کی طرف سے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے دورے کے دوران ان کی خوبصورتی دیکھ کر پروڈیوسر یاور حیات نے انہیں ڈراموں میں کام کی پیش کش کی لیکن انہوں نے خاندان کی وجہ سے انکار کردیا۔

شائستہ جبین نے بتایا کہ اداکارہ بننے کے بجائے نیوز کاسٹر بننے کا شوق تھا لیکن حادثاتی طور پر وہ اداکارہ بن گئیں، انہوں نے اسٹیج اور تھیٹر میں بھی کام کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ذمہ داریوں کی وجہ سے انہیں کبھی اپنی ذات کا خیال نہیں آیا، انہیں محبت کرنے کی فرصت ملی، نہ انہیں اس طرح کے خیالات آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے بھی ان کے کسی سے تعلقات نہیں بن سکے، کیونکہ یہی سوچا اور سمجھا جاتا تھا کہ وہ شوبز میں کام کرتی ہیں تو آزادی پسند ہوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ سماج میں شوبز سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والی خواتین سے متعلق غلط سوچ پائی جاتی ہے، سمجھا جاتا ہے کہ وہ پتا نہیں کس طرح کی آزادی چاہتی ہیں۔

ان کے مطابق یہ سوچا جاتا ہے کہ کام کرنے والی خواتین کے چکر اور معاشقے چل رہے ہوتے ہیں جب کہ ایسا نہیں ہوتا۔

ایک اور سوال کے جواب میں شائستہ جبین نے بتایا کہ ان سے قبل ان کے خاندان کا کوئی بھی شخص شوبز میں نہیں تھا اور اب تک بھی ان کے خاندان کا کوئی فرد اس انڈسٹری میں نہیں ہے۔

شائستہ جبین کے مطابق مستقبل میں بھی ان کے خاندان سے کوئی بھی شخص شوبز کا حصہ نہیں بنے گا۔

انہوں نے اسی بات پر کہا کہ ان کا خاندان آج تک انہیں بطور اداکار تسلیم نہیں کرتا، ان کا خاندان بہت رجعت پسند ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں بطور اداکار کون سے رشتے دار قبول نہیں کرتے؟

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025