سیلاب زدگان کی مدد کیلئے چیریٹی میچ، آفریدی، یونس خان سمیت دیگر شریک ہوں گے
ملک بھر میں حالیہ مون سون کے دوران سیلاب سے متاثر ہونے والے افرد کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کے لیے منعقد ہونے والے چیریٹی میچ میں پاکستان کرکٹ کے بڑے ستارے شرکت کریں گے جب کہ سابق کپتانوں شاہد آفریدی اور یونس خان سمیت کئی سابق لیجنڈز بھی ہوں گے۔
چیریٹی میچ میں نوجوان کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، کھلاڑیوں سے بات چیت کے بعد میچ کے انعقاد کا اعلان کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اس وقت بونیر میں موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیریٹی میچ کے ٹکٹوں کی رقم سیلاب زدگان کی امداد پر خرچ ہوگی جب کہ میچ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی میچ کا کوئی معاوضہ نہیں لیں گے۔











لائیو ٹی وی