حسن پرست ہوں، ٹیچر سے دور ہونے پر کئی روز تک بخار میں مبتلا رہا تھا، عفان وحید
اداکار عفان وحید نے اسکول کی اپنی یادگار کہانی بیان کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ حسن پرست ہیں اور اپنی ٹیچر سے دور ہونے پر کئی روز تک بخار میں مبتلا رہے۔
عفان وحید حال ہی میں ’نیو ٹی وی‘ کے ٹاک شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
اداکار کے مطابق اگرچہ ان کی عوامی شخصیت بہت پر سکون ہے، لیکن ان کے قریب لوگ جانتے ہیں کہ وہ بعض اوقات واقعی بہت غصہ ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے سالوں کے دوران اس موضوع پر پڑھائی اور تحقیق کی ہے، غصے کی جینیاتی وجوہات ہوتی ہیں اور ظاہر ہے کہ ماحول بھی غصہ پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کرتا ہے، وہ خود آگاہ ہیں اور انہوں نے غصے کے مسائل کو کم کرنے کے لیے اپنی ذات پر کام کیا ہے۔
اداکار نے کہا کہ سالوں کے دوران انہوں نے ذہنی سکون جیسی تکنیکیں سیکھیں اور خود کو خوش رکھنے اور چیزوں پر شدید ردعمل نہ دینے کی تربیت دی، وہ کبھی کبھی اس بات پر بھی افسوس کرتے ہیں کہ جب وہ چھوٹے تھے تو دوسروں کے ساتھ بہت سخت ردعمل ظاہر کرتے تھے، لیکن اب حالات کافی بہتر ہو گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ غصہ کئی مسائل کی جڑ رہا ہے اور انہوں نے سالوں کے دوران خود پر کام کر کے اسے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ حسن پرست ہیں اور ضروری نہیں کہ حسن پرستی میں صرف شکل و صورت ہی دیکھی جائے، کبھی کبھار کوئی اور چیز بھی خوبصورت ہوسکتی ہے، جیسے انہیں گفتگو کرنے کا انداز بھی بہت متاثر کرتا ہے۔
اداکار نے مزید بتایا کہ جب وہ اسکول میں تھے تو ان کی ٹیچر ان کی کرش تھیں، چونکہ والد فوجی تھے اس لیے جب ان کی دوسرے شہر پوسٹنگ ہوئی تو انہیں بھی دوسرے شہر منتقل ہونا پڑا ا ٹیچر سے دور ہونے پر وہ کئی روز تک بخار میں مبتلا رہے تھے۔











لائیو ٹی وی