• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

بھارتی کرکٹر چتیشور پجارا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شائع August 24, 2025
— فائل فوٹو: کرک انفو
— فائل فوٹو: کرک انفو

37 سالہ بھارتی کرکٹر چتیشور پجارا نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لی ہے ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق چتیشور پجارا نے آخری مرتبہ بھارت کی نمائندگی جون 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کی تھی۔

بلے باز چتیشور پجارا نےسوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’بھارتی جرسی پہننا، قومی ترانہ پڑھنا اور ہر بار میدان میں بہترین کھیلنے کی کوشش کرنا، یہ سب کچھ الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر اچھی چیز کا اختتام ہوتا ہے، میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر تاہوں، آپ سب کی محبت اور تعاون کا شکریہ۔

اگرچہ چتیشور پجارا نے گزشتہ 2 برسوں کے دوران ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، اس کے باوجود وہ ان بڑے بھارتی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے حالیہ برسوں میں ریٹائرمنٹ لی، جن میں دسمبر 2024 میں روی چندرن ایشون اور رواں برس کے آغاز میں ویرات کوہلی اور روہت شرما قابل ذکر ہیں۔

بیٹر چتیشور پجارا نے 2010 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور بھارت کے لیے 103 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز کھیلے، انہوں نے 43.60 کی اوسط کے ساتھ 7 ہزار 195 ٹیسٹ رنز بنائے، ٹاپ آرڈر بلے باز نے 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید لکھا کہ راجکوٹ کے ایک چھوٹے سے قصبے سے ایک ننھے بچے کی حیثیت سے، والدین کے ساتھ ستاروں کو چھونے کا خواب دیکھا۔

بھارتی ٹیم کا حصہ بننے کا خواب سجایا، اس وقت اندازہ بھی نہیں تھا کہ یہ کھیل مجھے اتنا کچھ دے گا، انمول مواقع، تجربات، مقصد، محبت اور سب سے بڑھ کر اپنے صوبے اور اس عظیم ملک کی نمائندگی کا اعزاز۔

میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے کیریئر کے دوران موقع اور سپورٹ فراہم کی، میں ان سب ٹیموں، فرنچائزز اور کاؤنٹیز کا بھی شکر گزار ہوں جن کی نمائندگی کرنے کا مجھے موقع ملا۔

کرکٹ کی وجہ سے میں دنیا بھر کا سفر کیا، شائقین کی محبت اور انرجی ہمیشہ میرے ساتھ رہی، ان کی دعائیں اور حوصلہ افزائی میرے لیے باعثِ فخر ہیں اور میں ہمیشہ ان کا شکر گزار رہوں گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025