• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C

اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف اور محمد حسنین تاحال انعامی رقم سے محروم

شائع August 26, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والے قومی کیوئیسٹ محمد آصف اور محمد حسنین تاحال انعامی رقم سے محروم ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے محمد آصف کو 2 چیمپئن شپ جیتنے کی انعامی رقم موصول نہ ہوئی۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد آصف کو انعام کی مد میں کم از کم ایک کروڑ روپے ادا کیے جانے ہے جب کہ نوجوان کیوئیسٹ محمد حسنین کو انڈر 17 ورلڈ آئی بی ایس ایف ٹائٹل کیلئے 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم نہیں ملی۔

پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ پی ایس بی کی پرانی کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت فاتح کھلاڑی کو فی ٹائٹل 50 لاکھ روپے انعام ملنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جولائی میں جاری کردہ نئی کیش ایوارڈ پالیسی میں انعامی رقم 50 سے کم کرکے 15 لاکھ کی گئی، محمد آصف نے نومبر 2024 اور جولائی 2025 میں ورلڈ ٹائٹل جیتے۔

چیئرمین پی بی ایس اے کا کہنا تھا کہ قومی کیوئسٹ نے دونوں ٹائٹل نئی کیش ایوارڈ پالیسی جاری ہونے سے پہلے جیتے جب کہ نئی کیش ایوارڈ پالیسی میں اسنوکر کے ساتھ ظلم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نئی کیش ایوارڈ پالیسی میں اسنوکر کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں 35 لاکھ کی کٹوتی ہوئی، حکومت اسنوکر سے غیرمنصفانہ سلوک کا نوٹس لے۔

عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ اسنوکر میں قومی کھلاڑی عالمی سطح پر 95 میڈل جیت چکے ہیں، ہم ہر ایک یا دو تین سال بعد ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

دوسری جانب، اسنوکر ورلڈ چمپئین قومی کیوئسٹ محمد آصف کا کہنا تھا کہ 2012 سے میں نے 6 مرتبہ ورلڈ چمپئین شپ اور 5 مرتبہ ایشین چمپئین شپ جیتی لیکن پنجاب حکومت سے آج تک ایک روپیہ نہیں ملا، کھلاڑیوں کو فنانشل سپورٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سپورٹ کے لیے میری درخواست ہے، میں سپورٹ کے بغیر بھی دل و جان سے کھیلوں گا، میرا وقت گزر چکا ہے لیکن حکومتی سپورٹ نہ ملنے سے نوجوان کھلاڑی مایوس ہوتے ہیں، یہ کھیل آسان نہیں ہے،بہت مہنگا کھیل ہے۔

قومی کیوئسٹ کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی ٹورنامنٹ کھیلتا ہوں تو ملک کے لیے میڈل جیتنے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں، مستقبل میں پاکستان کیلیے میڈل جیتوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہت زبردست ٹیلنٹ ہے جو پاکستان کیلیے اچھا پرفارم کرسکتے ہیں، نئے کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات اور مواقع دینا بہت ضروری ہے، کھلاڑیوں کے لیے حکومتی سطح پر اکیڈمیز بنانا بہت ضروری ہیں جس میں اچھے لوکل پاکستان کوچز ہونے چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025