• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

ہانیہ عامر میک اپ پراسیجرز کے بجائے قدرتی نسوانیت کو برقرار رکھیں، فضیلہ عباسی

شائع August 26, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن اور اسکن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے ہانیہ عامر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ابھی سے ہی میک اپ پراسیجرز کروانے کے چکر میں نہ پڑیں اور قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھیں۔

فضیلہ عباسی نے حال ہی میں مختصر سیشن میں پاکستانی اداکاراؤں سے متعلق پوچھے گئے سوالوں پر اداکاروں کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔

ماہرہ خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی خوبصورت ہیں اور انہیں کسی طرح کا کوئی پراسیجر کروانے کی ضرورت نہیں۔

ان کے مطابق بہت سارے لوگ ماہرہ خان کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہیں کہ انہیں ناک کی سرجری کروانی چاہیے لیکن ان کے خیال میں انہیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض چیزیں دوسرے لوگوں کو غلط لگتی ہیں لیکن وہ قدرتی طور پر اپنی جگہ پر ٹھیک لگتی ہیں، ماہرہ خان کو کسی طرح کے میک اپ پراسیجر یا پلاسٹک سرجری کی ضرورت نہیں۔

ہانیہ عامر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے ذو معنی جملوں کا استعمال کیا اور کہا کہ اداکارہ کو اپنی قدرتی خوبصورتی برقرار رکھنی چاہیے۔

فضیلہ عباسی نے کہا کہ ہانیہ عامر بھی بہت خوبصورت ہیں، وہ گالوں یا ہونٹوں کے فلرز کروانے کے لیے ابھی کم عمر ہیں، انہیں اپنی قدرتی نسوانیت کو ہی برقرار رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے زمانے میں کیمرا کا سامنا کرنا مشکل بن چکا ہے، ہر کوئی کیمرا پر آنے کے لیے بہت ساری محنت کرتا ہے۔

ان کے مطابق ہانیہ عامر جب تک قدرتی نسوانیت اور خوبصورتی کو برقرار رکھ سکتی ہیں، رکھیں، میک اپ پراسیجرز کروانے کی ان کی عمر نہیں ہے۔

فضیلہ عباسی کی جانب سے ہانیہ عامر کی خوبصورتی کے حوالے سے ذو معنی باتیں کہنے پر بعض افراد نے شک ظاہر کیا کہ شاید اداکارہ نے میک اپ پراسیجرز یا پلاسٹک سرجری کروا رکھی ہے، تبھی ڈاکٹر انہیں ایسا مشورہ دے رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025