افواہوں کے بعد پرینیتی چوپڑا نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی
چند ہفتوں تک مسلسل چہ مگوئیاں رہنے کے بعد بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
اداکارہ کی جانب سے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد انہیں متعدد شوبز شخصیات سمیت سیاست دانوں اور سماجی رہنماؤں نے بھی مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اگرچہ اداکارہ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کب تک وہ ماں بن جائیں گی۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں وائرل تھیں کہ پرینیتی چوپڑا امید سے ہیں اور ان کی ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔
اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی خبروں پر پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر نے خاموشی اختیار کیے رکھی تھی، تاہم اب اداکارہ نے اپنے ہاں حمل ٹھہرنے کی تصدیق کردی۔
اداکارہ نے ستمبر 2023 میں عام آدمی پارٹی (آپ) سے تعلق رکھنے والے سیاست دان راگھو چڈھا سے کچھ عرصے تک تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی تھی۔
شادی کے بعد وہ فلموں میں نظر آتی رہیں، تاہم گزشتہ چند ماہ سے انہیں میڈیا کے سامنے کم دیکھا گیا، جس پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔
شادی کے دو سال بعد اداکارہ نے اپنے ہاں حمل ٹھہرنے کی تصدیق کی اور خبریں ہیں کہ اداکارہ کے ہاں 2026 کی پہلی سہ ماہی تک بچے کی پیدائش ہوجائے گی۔











لائیو ٹی وی