• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

ٹیلر سوئفٹ کی انگوٹھی کی قیمت کتنی ہے؟

شائع August 27, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور مشہور فٹبالر ٹریوس کیلسی کی منگنی کی خبر نے گلوکارہ کے مداحوں میں جہاں خوشی کی لہر پیدا کی، وہیں اُن کی منگنی کی انگوٹھی کو لے کر تجسس میں بھی اضافہ کیا۔

گزشتہ روز ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے انسٹاگرام پر منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں، شیئر کی گئی تصاویر میں انگوٹھی کی جھلک بھی شامل تھی، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

ووگ کے مطابق یہ انگوٹھی گول اولڈ مائن ڈائمنڈ پر مشتمل ہے، جو پیلے سونے میں بیزل سیٹ کی گئی ہے، جب کہ اس کی بینڈ پر باریک کندہ کاری بھی کی گئی ہے۔

انگوٹھی کا ڈیزائن کیلسی نے آرٹیفیکس فائن جیولری کی کنڈرڈ لوبیک کے ساتھ مل کر تیار کیا، یہ جیولری برانڈ اپنے لگژری ڈیزائنز کے لیے جانا جاتا ہے جن کی قیمت 33 ہزار 600 ڈالر تک ہوتی ہے۔

فوربز کے مطابق سوئفٹ کی انگوٹھی کا یہ تاریخی کٹ اٹھارہویں صدی کے اوائل سے انیسویں صدی کے آخر تک مقبول رہا۔

اولڈ مائن کٹ ڈائمنڈز کی خاص پہچان اس کے گول کونے اور چوڑے پہلو ہیں، جب کہ ہر ڈائمنڈ منفرد ہوتا ہے۔

جیولری کمپنی وی آر اے آئی کے مطابق یہ ڈائمنڈز مربع شکل کے ہوتے ہیں، ان میں 58 پہلو شامل ہوتے ہیں اور انہیں ان کی چھوٹی ٹیبل، بڑی کولٹ اور اونچے کراؤن سے پہچانا جاتا ہے۔

جیولری محقق بینجمن خوردیپور نے انکشاف کیا کہ سوئفٹ کو جس انگوٹھی سے پروپوز کیا گیا وہ تقریباً آٹھ کیرٹ کی شاندار اینٹیک کشن کٹ ڈائمنڈ ہے، جس کا رنگ ایف اور کلیریٹی وی ایس ون ہے۔

خوردیپور کے مطابق اس انگوٹھی کی قیمت تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر لگائی جا رہی ہے۔

جیئرڈ جیولرز کی نائب صدر این گرِمٹ نے کہا کہ انگوٹھی کا انداز ایک قدیمی وراثت جیسا ہے جو رومانوی اور خواب ناک معلوم ہوتا ہے، یہ روایتی ہونے کے ساتھ ساتھ جدید بھی ہے۔

ہیرا فائن جیولری کی بانی لارین بوک نے کہا کہ اکثر مشہور شخصیات کی انگوٹھیاں صرف بڑے ہیرے پر مشتمل ہوتی ہیں مگر یہ ڈیزائن منفرد ہے۔

ان کے مطابق ٹیلر کی انگوٹھی میں ہیرا نمایاں ہے مگر غیر ضروری حد تک بڑا نہیں اور اس کا ڈیزائن سوچ سمجھ کر تیار کیا گیا ہے۔

مازیورا کے مطابق یہ یا تو اینٹیک کشن کٹ یا اولڈ مائن کٹ ہو سکتی ہے، کیونکہ اینٹیک کٹ ہیرے میں جدید پتھروں کی نسبت بڑے اور کم پہلو ہوتے ہیں اور یہ زیادہ رومانوی سمجھے جاتے ہیں۔

ماہرین نے اس انگوٹھی کی قیمت پر بھی رائے دی ہے، این گرِمٹ نے اسے سات سے نو کیرٹ قرار دیا اور اس کی قیمت ڈھائی لاکھ سے پانچ لاکھ ڈالر کے درمیان بتائی۔

لارین بوک کے مطابق یہ تقریباً آٹھ کیرٹ کا لمبوترا اینٹیک کشن کٹ ڈائمنڈ ہے، جس کی مالیت 5 لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب زیلز کی اینجی کینیڈی نے اندازہ لگایا کہ یہ 13 کیرٹ کا لمبوترا کشن کٹ ڈائمنڈ بھی ہو سکتا ہے، جو ٹیلر سوئفٹ کے لکی نمبر 13 کی طرف اشارہ ہے اور اس کی قیمت 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025