ورلڈکپ فاتح سابق آسٹریلین کپتان جلد کے کینسر میں مبتلا ہو گئے
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے سوشل میڈیا سائٹ ’فیس بک‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’جلد کا کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، علاج کے دوران میری ناک پر ایک اور زخم آگیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جلد کا معائنہ کراتے رہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے‘۔
![.]()
خیال رہے کہ مائیکل کلارک کی کپتانی میں آسٹریلوی ٹیم نے 2015 کا ورلڈکپ جیتا تھا۔
دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر نے کینگروز کے لیے 115 ٹیسٹ میچز میں 49.10 کی اوسط کے ساتھ 8 ہزار 643 رنز بنائے، جس میں انہوں نے 27 ففٹیز اور 28 سنچریاں اسکور کیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے 245 ون ڈے میچز میں7 ہزار 981 رنز اور 34 ٹی 20 میچز میں 488 رنز بنا رکھے ہیں۔
مائیکل کلارک نے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔











لائیو ٹی وی