• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C

گووندا صرف میرا ہے، اہلیہ کی طلاق کی افواہوں کی دوبارہ تردید

شائع August 27, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار گووندا کی طلاق کی دوبارہ خبریں وائرل ہونے کے بعد ان کی اہلیہ نے دوبارہ بھی اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گووندا صرف ان کے ہی ہیں۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے اختلافات اور طلاق کی خبریں ہیں، چند دن قبل بھارتی میڈیا نے دوبارہ دعویٰ کیا تھا کہ اداکار کی اہلیہ نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

پہلے بھی گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا طلاق اور اختلافات کی خبریں مسترد کر چکی ہیں، تاہم بھارتی میڈیا نے متعدد ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی طلاق کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

اب ایک بار پھر دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں اداکار کی اہلیہ نے طلاق کی افواہوں کو دوبارہ بھی مسترد کردیا۔

’مڈ ڈے‘ کے مطابق گووندا اور ان کی اہلیہ کو تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں دونوں نے فوٹوگرافرز کو پوز بھی دیے جب کہ ان کی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں تقریبات میں شرکت کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دونوں کو یکساں لباس میں دیکھا گیا، جہاں گووندا نے مرو مروٹا جبکہ سنیتا آہوجا نے ساڑھی پہن رکھی تھی۔

اس کے علاوہ ایک ولاگ میں سنیتا آہوجا نے طلاق کی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جب انہون نے پہلی بار گووندا کو دیکھا تو دعا مانگی کی اداکار کی ان سے شادی ہوجائے اور پھر ایسا ہی ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی دعائیں قبول ہوئیں اور انہیں دو بچے بھی ہوئے لیکن زندگی اتنی آسان بھی نہیں ہوتی اور اس میں کچھ مشکلات بھی آتی ہیں۔

انہوں نے طلاق کی افواہوں کو مسترد کیا اور کہا کہ جو بھی ان کے گھر کو توڑنے کی کوشش کرے گا، ان کے ساتھ برا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025