• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان علیحدگی کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا

شائع August 29, 2025
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ منال خان نے شوہر و اداکار احسن محسن اکرام سے علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن اکرام کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں ہیں اور اداکارہ کی انسٹاگرام بائیو میں کی گئی تبدیلی کو اس قیاس آرائی کی بنیاد قرار دیا جارہا تھا۔

شوبز پیجز کے مطابق انسٹاگرام بائیو میں اداکارہ کا نام پہلے منال احسن تھا، جب کہ اب انہوں نے تبدیل کرکے منال خان کر دیا ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں ہیں، اسی لیے اداکارہ نے اپنی بائیو کو تبدیل کیا ہے۔

تاہم، علیحدگی کی افواہوں کے بعد مداحوں میں سے کچھ نے اس جانب توجہ دلائی کہ دونوں کے درمیان تعلقات ٹھیک ہیں اور انسٹاگرام نادرا کا کارڈ نہیں کہ جہاں بائیو میں اپنا اصل نام لکھنا ضروری ہو۔

بعدازاں منال خان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان افواہوں کی مکمل تردید کر دی۔

انہوں نے شوہر احسن محسن اکرام کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ شادی کو تقریباً 4 سال ہو چکے ہیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر 2021 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے، دونوں کے ہاں 2023 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025