• KHI: Partly Cloudy 20.1°C
  • LHR: Cloudy 9.4°C
  • ISB: Cloudy 12.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.1°C
  • LHR: Cloudy 9.4°C
  • ISB: Cloudy 12.8°C

شوبز شخصیات پر بلاوجہ تنقید نہ کریں، ہم بھی نماز پڑھتے ہیں، حسن نیازی

شائع August 29, 2025
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

اداکار حسن نیازی نے کہا ہے کہ شوبز شخصیات پر بلاوجہ تنقید نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ بھی عام مسلمانوں کی طرح نماز ادا کرتے ہیں۔

حسن نیازی نے حال ہی میں ’ٹی ایس آر پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نماز پڑھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ چھپ کر نماز ادا کریں، حالانکہ نماز کے بارے میں اللہ کا حکم ہے کہ اسے مسجد میں جاکر ادا کرو تاکہ دوسرے لوگ بھی متاثر ہو کر اس کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ ڈاکٹر اسرار احمد کی ویڈیو دیکھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر کوئی شخص دکھاوے کی نیت سے سجدے کو لمبا کرے تو وہ غلط ہوگا، اس دن کے بعد سے وہ کوشش کرتے ہیں کہ نماز اکیلے میں پڑھیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے کسی بھی عمل سے دکھاوے کا عنصر ظاہر ہو۔

اداکار کے مطابق عام لوگوں کا شوبز سے منسلک شخصیات کے بارے میں یہی تاثر ہے کہ شاید ہم سیٹ پر پانی کی جگہ شراب پی کر کام شروع کرتے ہوں گے اور رات کو گھر جانے سے پہلے گھنٹہ بھر ناچتے ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ جب وہ سنتے ہیں کہ ہم لوگ بھی نماز پڑھتے ہیں تو انہیں ہماری بات پر یقین نہیں آتا۔

حسن نیازی نے کہا کہ دراصل وہ خود نماز نہیں پڑھتے ہوں گے اور جب ہمارے منہ سے سنتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں تو وہ حیران ہوتے ہیں، وہ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ سیٹ پر شوٹنگ کے دوران وقفہ ہونے پر ڈائریکٹرز، اداکار اور دیگر ممبرز خاموش کونے میں جا کر نماز ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو کسی پر بلاوجہ زیادہ تنقید نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ اس سے وہ تنگ آکر نیکی کا عمل کرنا چھوڑ بھی سکتا ہے، مثال کے طور پر ہوسکتا ہے کوئی اداکار انڈسٹری چھوڑ کر اسکالر بننا چاہتا ہو یا نیکی کے راستے پر چلنا چاہتا ہو، لیکن مسلسل تنقید کی وجہ سے وہ اپنا راستہ بدل بھی سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025