• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

قومی کھلاڑیوں کی راشد خان سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

شائع August 30, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان سے ان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کے انتقال پر تعزیت کی۔

ڈان نیوز کے مطابق شارجہ میں پاکستان ، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے ٹی20 کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی افغانستان کے ڈریسنگ روم پہنچے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم منیجر کے ہمراہ افغانستان کے ڈریسنگ روم میں راشد خان سے ملاقات کی، کھلاڑیوں نے راشد خان سے ان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

قومی کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، فخرزمان، محمد حارث، حسن علی، صاحبزادہ فرحان شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان آج یو اے ای کے مدمقابل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025