• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

عرفان کھوسٹ نے تین شادیاں کیوں کی؟ وجہ بتادی

شائع August 31, 2025
—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے انکشاف کیا کہ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد ان کی بہنوں نے محبت اور خیال کے تحت ان کی مزید دو شادیاں کروائیں۔

عرفان کھوسٹ نے حال ہی میں ’نیو ٹی وی‘ کے ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو سے ان کے خاندان کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں اور یہ ان کے خاندان کی پہچان ہے۔

عرفان کھوسٹ نے بتایا کہ ان کے والد سلطان کھوسٹ نے ریڈیو سے شہرت حاصل کی، اس کے بعد انہوں نے بھی ریڈیو سے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کے بیٹے سرمد کھوسٹ نے بھی ریڈیو ہی سے کیریئر کی شروعات کی، اسی لیے ریڈیو سے ان کے خاندان کا ایک خاص تعلق ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے تین شادیاں کیں، جن میں سے پہلی ان کی پسند اور محبت تھی، جب کہ باقی دو شادیاں ان کی بہنوں نے کروائیں۔

ان کے مطابق پہلی بیوی یعنی سرمد کھوسٹ کی والدہ نیوز کاسٹر تھیں، وہ بیمار ہوگئیں اور جلد ہی انتقال کر گئیں، چونکہ ان کے بچے چھوٹے تھے، اس لیے بہنوں نے محبت اور خیال کے تحت ان کی دو شادیاں کروائیں۔

عرفان کھوسٹ نے بتایا کہ ان دو بیویوں میں سے ایک بیوی کو وہ پسند نہ آئے، جب کہ دوسری بیوی انہیں پسند نہ آئیں، ان شادیوں کے بعد انہوں نے دوبارہ کبھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر اپنی باقی کی زندگی اکیلے گزاری۔

اپنی پہلی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نیوز کاسٹر تھیں اور بہت ہی خوبصورت تھیں، ان کی خوبصورتی دیکھ کر انہیں یہ ڈر بھی ہوتا تھا کہ کہیں زیادہ دیکھنے سے ان کی خوبصورتی مانند نہ پڑ جائے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025