راشد خان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے شارجہ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کرکے ٹی 20 کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
آئی سی سی کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز میں جہاں افغانستان نے یو اے ای کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی، وہیں افغان اسپنر راشد خان نے اہم سنگ میل بھی عبور کیا۔
راشد خان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے مختصر فارمیٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
راشد خان اب ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں، انہوں نے 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 126 میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یاد رہے کہ یہ جیت افغانستان کی سہ فریقی سیریز میں پہلی فتح ہے، اس سے قبل وہ افتتاحی میچ میں پاکستان سے 39 رنز سے ہار گئے تھے۔












لائیو ٹی وی