زین احمد نے شادی کی پیشکش کس طرح کی تھی؟ آئمہ بیگ نے تصاویر شیئر کر دیں
گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے پروپوزل ڈے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو یہ جھلک دکھائی کہ ان کے شوہر زین احمد نے شادی کی پیشکش کس طرح کی تھی۔
آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں پروپوزل کے دن کی دلکش یادیں بھی شامل تھیں، جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں آئمہ بیگ اور زین احمد ایک ساتھ موجود ہیں، جب زین نے انہیں شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔
شیئر کی گئی ایک تصویر میں آئمہ بیگ اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی چمکتی ڈائمنڈ رنگ دکھاتے ہوئے مسکرا رہی ہیں اور زین احمد کے ہمراہ آئینے میں سیلفی لیتے وقت شرما رہی ہیں۔
دوسری تصویر میں ایک پلیٹ دکھائی گئی ہے جس پر چاکلیٹ سے ’ول یو میری می‘ لکھا ہوا تھا، ساتھ ہی آئمہ بیگ کے ہاتھ کی ڈائمنڈ رنگ بھی نمایاں ہے۔
گزشتہ ماہ آئمہ بیگ اور زین احمد کینیڈا میں قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں نہایت سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں نے کمنٹس میں انہیں دعاؤں اور محبت کے پیغامات سے بھی نوازا۔
آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد معروف پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے کریئیٹو ڈائریکٹر ہیں۔











لائیو ٹی وی