• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

ویڈیو: کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی انتقال کرگیا

شائع September 7, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

پنجاب کے شہر وہاڑی میں ایک کبڈی میچ کے دوران نامور کھلاڑی ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

سوشل میڈیا پر وہاڑی میں ہونے والے کبڈی میچ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کھلاڑی کھیل کے دوران ہی اچانک نیچے گرجاتا ہے، اس دوران باہر سے ساتھی کھلاڑی بھاگ کر اس کی جانب آتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھی کھلاڑی ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا کو اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں اور اسے سپورٹ فراہم کررہے ہیں تاہم وہ ایک بار اٹھنے کے بعد دوبارہ نیچے گرجاتے ہیں۔

ابتدائی طور پر انہیں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس سے وہ گرگئے تھے اور بعد ازاں ان کا انتقال گراؤنڈ میں ہی ہوگیا۔

ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا کی نماز جنازہ آج رات آبائی علاقے جہانیاں میں ہی ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین بھی وہی پر ہوگی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا کی جانب سے کبڈی کے نامور کھلاڑی ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

سیکریٹری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی کے میدان میں انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے، دعا ہے کہ اللہ اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025