• KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Cloudy 15°C
  • ISB: Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Cloudy 15°C
  • ISB: Cloudy 15.8°C

کرینہ کپور کی جانب سے عاطف اسلم کا انتخاب

شائع September 8, 2025

بولی وڈ ’بے بو‘ کرینہ کپور کی جانب سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ میوزک ویڈیو بنانے کے انتخاب کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کرینہ کپور حال ہی میں برطانوی شہر برمنگھم میں جیولری کلیکشن متعارف کرائے جانے کی ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے مقبول گانوں پر پرفارمنس بھی کی۔

تقریب کے دوران ان سے کچھ سوال و جواب بھی کیے، اسی دوران ان سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ سپر اسٹار بننے سے قبل کسی پاکستانی گلوکار کے ساتھ میوزک ویڈیو بناتیں تو وہ کون گلوکار ہوتا؟

سوال پر کرینہ کپور نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوتا لیکن اگر ان سے جواب مانگنا لازمی ہے تو وہ عاطف اسلم ہوتے۔

اداکارہ سے سوال کرنے والے شخص نے انہیں بتایا کہ مذکورہ سوال چیٹ جی پی ٹی پر تیار کیا گیا تھا اور اس کا جواب بھی چیٹ جی پی ٹی نے دیا تھا اور اداکارہ کا جواب غلط ہے۔

میزبان نے کرینہ کپور کو بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی نے علی ظفر کا نام بتایا، جس پر کرینہ کپور بھی حیران رہ گئیں اور انہوں نے مذکورہ جواب کو غلط قرار دیا۔

کرینہ کپور نے تقریب کے دوران خود پر فلمائے گئے مقبول گانوں پر رقص بھی کیا جب کہ اپنے فلمی ڈائلاگ بھی سنائے۔

تقریب میں نہ صرف بھارتی بلکہ پاکستانی افراد نے بھی شرکت کی اور مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025