• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C

’پاکستان میرا گھر ہے‘ سنجے دت کی پرانی ویڈیو وائرل

شائع September 8, 2025
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

بولی وڈ کے بابا کہلانے والے اداکار سنجے دت کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنے والد کی بات کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ والد انہیں کہا کرتے تھے کہ پاکستان ان کا گھر ہے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو چند سال پرانی ہے، جب سنجے دت بھارتی میوزیکل شو میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔

سنجے دت وائرل ویڈیو میں کہتے ہیں کہ والد انہیں کہا کرتے تھے کہ پاکستان ان کا گھر ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ ایک رات کو ڈھائی بجے انہوں نے دیکھا کہ ان کے والد تنہا کمرے میں رو رہے ہیں، جس پر وہ والد کے پاس گئے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا کہ شاید ان کے والد کو ان کی مرحومہ والدہ یاد آ رہی ہوں گی، اس لیے وہ افسردہ اور آبدیدہ ہیں۔

سنجے دت کے مطابق جب انہوں نے والد سے دریافت کیا اور انہیں سوجانے کا کہا تو ان کے والد نے انہیں کہا کہ انہیں نیند نہیں آئے گی، انہیں اپنا گھر یاد آ رہا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ والد کی بات پر حیران ہوئے اور انہیں بتایا کہ ان کا گھر تو یہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بات پر والد نے کہا کہ نہیں یار، تو سمجھے گا، مجھے اپنا گھر یاد آ رہا ہے۔

سنجے دت نے کہا کہ ان کے والد پاکستان کا اپنا گھر سمجھتے تھے اور وہ تقسیم ہند کے بعد وہ مسلسل اپنے گھر کو یاد کرتے رہے تھے۔

خیال رہے کہ سنجے دت کے والد کے آباؤ و اجداد کا تعلق حالیہ راولپنڈی ڈویژن سے تھا، ان کے والد کے آباؤ و اجداد تقسیم ہند کے بعد بھارت چلے گئے تھے۔

سنجے دت کے والد اداکار و فلم ساز سنیل دت ہندو پنجابی تھے جب کہ ان کی والدہ اداکارہ نرگس دت بنگالی مسلمان تھیں، جن کی پیدائش کولکتا میں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025