• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C

میری موت کی خبریں بے بنیاد ہیں، کاجل اگروال

شائع September 9, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ کاجل اگروال نے اپنی موت کی جھوٹی خبروں پر اظہار حیرانگی کرتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کردی۔

شوبز پلیٹ فارم ’زوم‘ کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا اور شوبز ویب سائٹس پر خبریں پھیلیں کہ کاجل اگروال خطرناک روڈ حادثے کا شکار ہوئیں۔

خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روڈ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کاجل اگروال جانبر نہ ہوسکیں۔

اداکارہ کی روڈ حادثے میں مرنے کی خبریں وائرل ہوگئیں اور ان کے مداح پریشان دکھائی دیے، جس کے بعد نشریاتی اداروں نے اداکارہ سے رابطہ کیا۔

اداکارہ نے اپنے حوالے سے پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر اظہار حیرانگی کیا اور مداحوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ خیریت سے ہیں۔

کاجل اگروال نے میڈیا سے مختصر بات پر میں تصدیق کی کہ وہ خیریت سے ہیں اور ان سے متعلق جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں، مداح مستند خبروں پر یقین رکھیں۔

علاوہ ازیں کاجل اگروال نے انسٹاگرام پر اسٹوری بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی خود سے متعلق پھیلنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور مداحوں کو تسلی دی کہ وہ خیریت سے ہیں۔

اگرچہ کاجل اگروال نے اپنی موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان کی گاڑی کو حادثہ بھی پیش آیا ہے یا نہیں لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔

کاجل اگروال کا شمار بھارت کی معروف ترین اداکارزاؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے 2004 میں محض 19 سال کی عمر میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ان کی پہلی فلم ’کیوں: ہوگیا نا‘ تھی۔

اگرچہ انہوں نے فلمی اداکاری کا آغاز ہندی فلموں سے ہی کیا، تاہم بعد ازاں وہ تامل اور تیلگو فلموں کی سپر اسٹار اداکارہ بن گئیں اور انہوں نے زیادہ تر ان ہی زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کاجل اگروال کی اب تک 6 درجن کے قریب فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں، جن میں سے 4 درجن سے زیادہ فلمیں تامل اور تیلگو زبان کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025