• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

شائع September 10, 2025
— فوٹو: لیسٹر شائر/ایکس
— فوٹو: لیسٹر شائر/ایکس

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس میں اہم کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 12 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔

لیف آرم ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود نےکاؤنٹی کرکٹ میں گلوسٹر شائر کیخلاف لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے یہ اعزاز اُس وقت اپنے نام کیا، جب وہ 80 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد وہ مجموعی طور پر 43ویں پاکستانی بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

شان مسعود نے گلوسٹر شائر کے خلاف اس میچ میں شاندار 111 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹاپ آرڈر بلے باز نے رواں سیزن میں لیسٹر شائر کی 9 فرسٹ کلاس میچز میں نمائندگی کرتے ہوئے 511 رنز اسکور کیے، اس دوران انہوں نے 3 ففٹیز اور 2 سنچریاں بھی اسکور کیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025