موٹروے واقعے کی خبر کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، نازیہ ملک
اداکارہ و ٹی وی میزبان نازیہ ملک نے واضح کیا ہے کہ چند دن قبل ان کی جانب سے موٹروے پر پیش آئے ایک واقعے کے ذکر کی خبر کو انداز میں پیش کیا گیا، ان کے اور سہیلیوں کے ساتھ کچھ نیں ہوا تھا، واقعہ چند سال قبل پیش آیا تھا۔
نازیہ ملک نے وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈان نیوز سمیت دیگر ویب سائٹس نے ان کی خبر کو غلط انداز میں پیش کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ساتھ سوات موٹروے پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا، صرف ایک سنسان جگہ پر ڈرائیور نے گاڑی روکی تو وہ اور ان کی سہیلیاں پریشان ہوگئی تھیں۔
اداکارہ کے مطابق سوات سے واپسی پر ڈرائیور نے موٹروے پر ایک سنسان جگہ پر گاڑی روک کہا کہ گاڑی خراب ہوگئی ہے، جس پر انہوں نے ڈرائیور کو دھمکی دی تھی کہ وہ خود گاڑی چلا کر یہاں سے جائیں گی، جس پر ڈرائیور نے گاڑی ٹھیک کی۔
نازیہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا لیکن اس دوران ان کے ساتھ یا ان کی کسی سہیلی کے ساتھ کوئی غلط واقعہ پیش نہیں آیا تھا، میڈیا کی خبروں کی وجہ سے لوگ سمجھ بیٹھے کہ ان کے ساتھ کچھ غلط ہوا تھا۔
اداکارہ کے مطابق میڈیا میں خبر کو غلط انداز میں پیش کیے جانے کے بعد کئی افراد نے انہیں فون کالز اور میسیجز کرکے ان سے خیریت پوچھی، ہر کسی کو لگا کہ ان کے ساتھ ابھی کچھ ہوا ہے لیکن ان کے ساتھ سفر کے دوران گاڑی خراب ہونے کا واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا۔
اداکارہ و ٹی وی میزبان کے مطابق میڈیا میں غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جس وجہ سے لوگ ان کے حوالے سے پریشان ہیں۔
خیال رہے کہ چند دن قبل نازیہ ملک نے سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں مذکورہ واقعے کی تفصیلات بتائیں تھیں۔











لائیو ٹی وی