صوبے میں فروری 2026 تک کی ضروریات کیلئے گندم موجود ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 13 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں، فروری 2026 تک کے صوبے میں گندم کے ذخائر موجود ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم کے ذخائر اور ضروریات کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر آبپاشی جام خان شورو اور وزیر زراعت محمد بخش مہر نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے دوران اجلاس کہا کہ سندھ میں 13لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں، صوبے میں فروری 2026 تک کی ضروریات کے لیے گندم موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی گندم کی مجموعی ماہانہ ضرورت 4لاکھ ٹن ہے، مارچ میں نئی گندم کی فصل صوبے میں آجاتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ مارکیٹ میں 6 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، جس پر مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ اسٹریٹجک اسٹاک کی ضرورت ہوگی، بروقت بندوبست کیا جائے۔
مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم ریلیز پالیسی تیار کرکے منظوری کے لیے پیش کی جائے، اور صوبے میں گندم کی دستیابی کے پیش نظر آٹےکی قیمت پر کڑی نظر رکھی جائے۔











لائیو ٹی وی