• KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.3°C

ہولی وڈ اداکار رابرٹ ریڈ فورڈ چل بسے

شائع September 16, 2025
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

ہولی ووڈ کے مشہور اداکار، ہدایت کار اور ماحولیاتی کارکن رابرٹ ریڈ فورڈ 89 برس کی عمر میں پرسکون حالت میں انتقال کر گئے۔

خبر رساں ادارے ’ایجنسی پریس فرانس‘ (اے ایف پی) کے مطابق رابرٹ ریڈ فورڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اداکار ریاسٹ یوٹاہ میں اپنی رہائش گاہ پر پرسکون حالت میں چل بسے۔

ترجمان کے مطابق اداکار و ہدایت کار اس جگہ پر ابدی نیند سوئے جو انہیں سب سے زیادہ پسند تھی اور ان کی موت سوتے ہوئے پرسکون حالت میں ہوئی۔

ترجمان کی جانب سے اداکار و ہدایت کار کی موت کا واضح سبب نہیں بتایا گیا، زائد العمری کی وجہ سے وہ بعض طبی پیچیدگیوں کا شکار بھی رہے تھے۔

رابرٹ ریڈف ورڈ اپنے بکھرے ہوئے بالوں، دھبوں والے چہرے کی وجہ سے بھی مشہور ہوئے تھے، وہ 1969 کی فلم ’بیوچ کیسیڈی اینڈ دی سن ڈانس کڈ‘ میں وفادار غنڈے کا کردار ادا کرنے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔

انہوں نے فلم انڈسٹری میں 60 سال سے زائد عرصے تک بطور اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر کام کیا، وہ متحرک ماحولیاتی کارکن بھی تھے۔

بیس سال تک اداکاری کرنے کے بعد رابرٹ ریڈ فورڈ نے ہدایت کاری بھی شروع کی اور انہوں نے 1980 کی دہائی میں بہترین ہدایت کار کا آسکر ایوارڈ بھی جیتا۔

رابرٹ ریڈ فورڈ 18 اگست 1936 کو کیلیفورنیا کے سانتا مونیکا میں چارلس رابرٹ ریڈ فورڈ جونیئر کے نام سے پیدا ہوئے، ان کے والد اکاؤنٹنٹ تھے۔

انہوں نے دو شادیاں کیں، پہلی بیوی لولا وان واگنین سے ان کے چار بچے تھے، جن میں سے ایک بچہ نوزائیدہ حالت میں انتقال کر گیا تھا، انہوں نے 2009 میں جرمن آرٹسٹ اور طویل عرصے سے گرل فرینڈ رہنے والی سبل سزاگرس سے شادی کی تھی۔

رابرٹ ریڈ فورڈ امریکا اور دنیا بھر میں انگریزی فلموں کا مقبول نام تھے، 2002 میں انہیں اعزازی آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025