• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

میرا ڈمپل ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے، خواتین بھی مداح ہیں، فیصل رحمٰن

شائع September 18, 2025

سینئر اداکار فیصل رحمٰن کا کہنا ہے کہ ان کا ڈمپل ہانیہ عامر کے ڈمپل سے زیادہ مشہور ہے۔

فیصل رحمٰن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے فلمی تجربات اور مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے تایا بھارت میں رہتے تھے اور چونکہ بالی وڈ میں نہ صرف پیسہ بلکہ مواقع اور شہرت بھی بہت ہیں، اس لیے وہ بچپن میں اپنے تایا سے کہتے تھے کہ انہیں اڈاپٹ کرلیں تاکہ وہ بالی وڈ میں کام کر سکیں، لیکن تایا نے صاف انکار کر دیا اور اس انکار کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔

فیصل رحمٰن کے مطابق 1980 کی دہائی میں جب وہ فلموں میں کام کر رہے تھے، بھارت کا ویزہ باآسانی مل جایا کرتا تھا، اس لیے وہ اکثر بھارت اپنے تایا کے پاس چلے جاتے اور ایک سے ڈیڑھ مہینہ وہاں گزارتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران وہ گھومتے بھی اور فلموں کے لیے آڈیشنز بھی دیتے، لیکن کامیابی حاصل نہیں کر سکے کیونکہ اس وقت بھی بھارتی فلمساز پاکستانی ہونے کی وجہ سے انہیں کاسٹ کرنے سے ہچکچاتے تھے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک میں کام کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ اگر ہم امریکا، دبئی یا دیگر ممالک میں کام کر سکتے ہیں تو پھر بھارت میں کام کرنے میں کیا حرج ہے، تاہم اب بھارت میں پہلے جیسے حالات نہیں رہے اور موجودہ حکومت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں رہا۔

فیصل رحمٰن نے مزید کہا کہ ان کا ڈمپل ہانیہ عامر کے ڈمپل سے زیادہ مشہور ہے، کیونکہ ہانیہ ابھی انڈسٹری میں نئی آئی ہیں، جب کہ انہیں انڈسٹری میں کئی سال ہوچکے ہیں، حتیٰ کہ بڑی عمر کی کئی خواتین ان کے ڈمپل کی وجہ سے ان کی مداح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں گالوں پر ڈمپل ہیں، جن میں سے ایک کافی واضح ہے جب کہ دوسرا تھوڑا کم نمایاں ہوتا ہے، جب کبھی وہ تھوڑے سے فربہ ہو جاتے ہیں تو دوسرے گال کا ڈمپل بھی واضح ہو جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025