• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C

ننھے اسٹار عمر شاہ کو کچھ عرصے سے بیماری ہونے کا انکشاف

شائع September 19, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

چند دن قبل انتقال کر جانے والے ننھے اسٹار عمر شاہ کی صحت سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہیں ’فٹس‘ یعنی بے ہوشی کے دورے پڑتے تھے۔

عمر شاہ 15 ستمبر کو انتقال کر گئے تھے، ابتدائی طور پر ان کے والدین اور ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ انہیں الٹی ہوئی تھی جو کہ ان کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے ان کے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا، بعد ازاں ان کے دل نے حرکت کرنا بند کردی۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ عمر شاہ فوڈ پوائزنگ ہوا تھا، جس وجہ سے انہیں الٹی آئی، انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ انتقال کر گئے۔

ان کے چچا نے بھی بتایا تھا کہ عمر شاہ کی طبیعت بالکل ٹھیک تھی، رات کو ڈھائی بجے اچانک انہیں الٹی ہوئی، انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن محض 30 منٹ میں ہی ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

اب عمر شاہ کی صحت سے متعلق وسیم بادامی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ’فٹس‘ کے دورے پڑتے تھے۔

وسیم بادامی نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عمر شاہ کے انتقال، بیماری اور ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ عمر شاہ گھنٹوں تک ان کے ساتھ پروگرام میں رہتے تھے جب کہ وہ ان کے پڑوسی بھی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں عمر شاہ کے انتقال کی خبر ہوئی تو انہیں خود یقین نہیں آیا اور انہوں نے متعدد بار فون پر اہل خانہ اور ڈاکٹرز سے پوچھا کہ عمر شاہ کیسے ہیںْ جس پر انہیں بتایا گیا کہ ابھی تو آپ کو بتایا کہ وہ انتقال کر چکےہیں۔

ٹی وی میزبان کے مطابق انہوں نے ڈاکٹروں سے بات کی اور پوچھا کہ عمر شاہ کا انتقال کیسے ہوا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے پھیپھڑوں میں الٹی چلی گئی تھی، جس وجہ سے ان کا آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور پھر ان کے دل نے حرکت کرنا بند کردی۔

وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ عمر شاہ کو ’فٹس‘ پڑتے تھے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے عرصے سے انہیں ’فٹس‘ پڑتے تھے۔

انہوں نے عمر شاہ کو ’فٹس‘ کے دورے پڑنے کی مزید وضاحت نہیں کی، تاہم یہ طبی اصطلاح نہ صرف بے ہوشی کے دوروں بلکہ جسم کے ہلنے، غیر معمولی انداز میں حرکت کرنے کو بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق دماغ میں غیر معمولی بے قابو برقی خلل کی وجہ سے ’فٹس‘ ہوتا ہے، یہ متاثرہ شخص کے رویے، حرکات، احساسات اور شعور کی سطحوں میں تبدیلی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اگر کسی شخص کو بار بار’فٹس‘ ہوتے ہیں تو اسے مرگی ہوگی، تاہم دوسری دماغی اور اعصابی بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں۔

’فٹس‘ کی بہت سی قسمیں ہیں، جن میں بعض اقسام شدید ہوتی ہیں، فٹس کی قسمیں اس لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں کہ وہ دماغ میں کہاں اور کیسے شروع ہوتی ہیں۔

عام طورپر فٹس 30 سیکنڈ سے لے کر دو منٹ تک رہتے ہیں، ایک فٹ جو پانچ منٹ سے زیادہ وقت تک رہتا ہے وہ ایک طبی ایمرجنسی ہے۔

فٹنس، فالج، بند سر کی چوٹ، انفیکشن جیسے گردن توڑ بخار، یا کسی اور بیماری کے بعد ہو سکتا ہے، تاہم بعض مرتبہ اس کے ہونے کی وجہ نامعلوم ہوتی ہے.

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025