سلمان خان لداخ میں شوٹنگ کے دوران صحت کے مسائل کا شکار، ممبئی واپس پہنچ گئے
بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان لداخ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران صحت کے مسائل کا شکار ہو گئے اور آرام کے لیے ممبئی واپس پہنچ گئے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان حال ہی میں فلم ’بیٹل آف گالوان‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں لداخ میں موجود تھے، شوٹنگ کا پہلا شیڈول تقریباً 45 دن پر محیط تھا، جس دوران فلم کی ٹیم نے حقیقی مقامات پر مناظر عکس بند کیے۔
انتہائی سرد موسم اور کم آکسیجن کے باوجود سلمان خان نے شوٹنگ جاری رکھی، تاہم سخت حالات کی وجہ سے وہ کمزوری اور تھکن کا شکار ہوگئے اور معمولی طور پر زخمی بھی ہوئے۔
شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد وہ مختصر آرام کر رہے ہیں تاکہ ممبئی میں شوٹنگ کے اگلے مرحلے میں بھرپور توانائی کے ساتھ شامل ہو سکیں۔
59 سالہ اداکار اگلے ہفتے فلم کے دوسرے شیڈول کی شوٹنگ شروع کریں گے، جس میں بھاری ایکشن کے ساتھ ساتھ اہم جذباتی مناظر بھی شامل ہوں گے، یہ دوسرا شیڈول فلم کی کہانی کا سب سے اہم حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔
فلم کے ہدایتکار اپوروا لکھیا ہیں، جب کہ یہ فلم 2020 کے گالوان ویلی تصادم کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تھی۔
مذکورہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم ایسا سننے میں آرہا ہے کہ پروڈکشن ٹیم جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گی۔











لائیو ٹی وی