• KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C

کئی لوگوں نے بتایا کہ اجے دیوگن میری اداکاری سے متاثر ہیں، توقیر ناصر

شائع September 21, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ کئی لوگوں نے انہیں بتایا ہے کہ بولی وڈ اداکار اجے دیوگن اپنے انٹرویوز میں یہ کہتے ہیں کہ وہ ان کی اداکاری سے متاثر ہیں۔

توقیر ناصر نے حال ہی میں آر این این انٹرٹینمنٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے بولی وڈ اداکار اجے دیوگن کے اداکاری کے انداز کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی لوگوں نے انہیں بتایا کہ اجے دیوگن نے اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ توقیر ناصر کی اداکاری سے متاثر ہیں۔

انہوں نے اس بات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑی بات ہے کیونکہ یہاں لوگ شاذ و نادر ہی کسی کی شخصیت کا اعتراف کرتے ہیں اور یہ ان کی عظمت ہے کہ اجے دیوگن نے ان کا نام لیا۔

توقیر ناصر کے مطابق ایک اداکار کے لیے کسی کی متاثر کن شخصیت کو تسلیم کرنا شاندار بات ہے، جیسے وہ خود وحید مراد سے متاثر ہیں۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے نیا ٹرینڈ قائم کیا۔

ان کے مطابق عام طور پر غریب انسان کا لب و لہجہ دبا ہوا ہوتا ہے، لیکن انہوں نے یہ دکھایا کہ غریب آدمی کے لب و لہجے میں بھی جارحیت ہو سکتی ہے، جب کہ امیر آدمی میں یہ فطری طور پر موجود ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی کردار کو زبردستی جذباتی نہیں کیا جاتا، بلکہ پورے کردار کی تخلیق اس کی سائیکی، فرسٹریشن اور جذبات کو سمجھ کر کی جاتی ہے۔

توقیر ناصر نے مزید کہا کہ جب لوگوں نے انہیں بتایا کہ اجے دیوگن ان سے متاثر ہیں، تو انہوں نے ان کی چند فلمیں دیکھی، جن میں اوم کارا بھی شامل ہے اور انہیں واقعی میں کچھ مماثلت نظر آئی، خاص طور پر اس انداز میں کہ وہ جذبات کو آنکھوں کے ذریعے بیان کرتے ہیں، بالکل جیسے وہ خود کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری میں سب سے طاقتور آلہ آنکھیں ہیں، کیونکہ یہ گہرا اثر پیدا کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025