بابر منگی اور امجد میرانی کے نئے گانے ’سندھو وادی‘ کی میوزک ویڈیو ریلیز
گلوکار بابر منگی اور امجد میرانی نے اپنے نئے گانے ’سندھو وادی‘ کا میوزک ویڈیو جاری کر دیا ہے، جس میں دریائے سندھ کی اہمیت اور تاریخی حیثیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
دریائے سندھ پچھلے 5 ہزار سال سے وادی سندھ کے لوگوں کی زندگی کا اہم حصہ رہا ہے اور گانے میں اسے ایک ماں کی طرح دکھایا گیا ہے، جس کی طرف گلوکار واپس جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
گانے میں وادی سندھ کے ایک چھوٹے گھر کی طرف واپسی کی بات کی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ سندھ کی ثقافت ہمیشہ دریائے سندھ سے جڑی رہی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ دریائے سندھ ہزاروں سالوں اور مختلف ثقافتوں کے ذریعے وسیع اور ابدی رہا ہے اور اسے موہن جو دڑو کے طور پر یاد کیا گیا ہے۔
میوزک ویڈیو میں دریا کے کنارے کے گاؤں کی زندگی دکھائی گئی ہے، جہاں بچے مٹی کے گھروں کے پاس کھیلتے ہیں۔
گانے اور ویڈیو میں ایک مضبوط سیاسی پیغام بھی موجود ہے، جو دریائے سندھ سے نہریں نکال کر چولستان کے صحرا کو سیراب کرنے کے متنازع منصوبے کے خلاف ہے۔
میوزک ویڈیو میں منگی اور میرانی وسیع صحرا میں پانی کی تلاش کرتے دکھائے گئے ہیں، ایک خالی کشتی میں پناہ لیتے ہیں اور پھر زمین پانی میں بدل جاتی ہے، جب ہم دیکھتے ہیں کہ منگی دریا سے اپنی پیاس بجھاتا ہے۔
ویڈیو اور گانے کے بول سے واضح ہوتا ہے کہ فنکار دریائے سندھ سے بہت محبت کرتے ہیں اور اسے صرف پانی نہیں بلکہ ایک قابلِ احترام ہستی کے طور پر دیکھتے ہیں۔
بابر منگی نے خود اس گانے کی پروڈکشن کی، جب کہ ویڈیو کی ہدایت کاری راہول اعجاز نے کی ہے، جو پاکستان کی پہلی سندھی فلم ’انڈس ایکوز‘ کے ہدایت کار ہیں۔
حسنین سامو اس گانے کے لائن پروڈیوسر ہیں اور انہوں نے اسے ہمارے سندھی لوگوں اور دریا سندھ کے نام وقف کیا۔
سوشل اور ماحولیاتی سرگرم کارکن ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اس ویڈیو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔











لائیو ٹی وی